بی ایل اے نے سبی و پنجگور حملے کی زمہ داری قبول کرلی

355

بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے آج سانگان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج صبح سبی کے قریب سانگان میں قابض آرمی کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

بی ایل اے نے اپنے بیان اور ٹویٹر پیغام میں بھی اس بات کا زکر کیا ہے کہ سانگان میں مارچ 2015 سے ریاستی فورسز قابض ہیں یہ علاقہ قدرتی آبی گزرگاہ ہونے کی وجہ سے کاشت کاری کے لئے مشہور ہے سانگان اور گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے گذر بسر کاشت کاری پر ہے مذکورہ علاقے پر قابض ہونے کے بعد فورسز نے علاقے سے لوگوں کو بیدخل کرنا شروع کردیا اور مقامی لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ علاقے سے بہت سے لوگوں کو اغواء کرکے غائب کردیا ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پنجگور میں ریاستی اہلکار ملا حفیظ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں، مذکورہ شخص سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ رہا ہے اور قومی تحریک کے خلاف سرگرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ملا حفیظ کے دو محافظ ہلاک ہوئے۔ ایسے تمام غداروں اور قوم دشمنوں کو نشانہ بنائیں گے اور ایسے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔