زامران فوکی چوکی پر حملہ کر کے دشمن کو نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

364

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ زمران میں فوجی چوکی پر حملہ کر کے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آج 28 مئی کو شام چار بجے کیچ کے علاقے زامران میں دل کِک کے مقام پر قایم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دشمن فوج کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

میجر گہرام نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔