سندھ : رہائی پانے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کردیا

437

سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں جیل سے رہا ہونے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کردیا۔

نوشہرو فیروز کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے قیدی کےگھر جانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

رہائی پانے والے قیدی عبدالمجید عمرانی کے رشتے دار قیدی کو لینے ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو عبدالمجید نےگھر جانے سے انکار کردیا اورکہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے وہ جیل میں ہی رہےگا۔

عبدالمجید عمرانی منشیات کے مقدمے میں 6 ماہ سے جیل میں تھا۔