ماشکیل: 2 موبائل ٹاورز نذرِ آتش، مواصلاتی نظام تباہ

55

ماشکیل کے علاقے مت وپتکن میں مسلح افراد کی جانب سے دو ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو آگ لگا کر تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں ماضی میں بھی سرکاری تنصیبات، مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔

مسلح تنظیموں کا مؤقف ہے کہ موبائل کمپنیوں کے یہ ٹاورز فوج کی زیرِ نگرانی جاسوسی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے بعض دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی عدم موجودگی کے باوجود موبائل کمپنیوں کے ٹاورز نصب کیے گئے ہیں، جو مسلسل بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں کی زد میں رہتے ہیں۔