تربت: کمیونیکیشن ٹاور اور سرویلینس کیمروں پر حملہ

321

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی جانب سے نصب سرویلنس کیمروں اور کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں فورسز کی جانب نصب کی گئی کیمرے اور موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاور اور کیمرے کو تربت کے علاقے ڈنُک میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ مہینے مذکورہ موبائل ٹاور اور جاسوس کیمرے پر مسلح افراد نے حملے کرکے نقصان پہنچایا تھا حملے کے تیسرے دن فورسز نے ٹاور اور کیمرے کو مرمت کیا تھا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔