بلوچ لبریشن آرمی “بی ایل اے” نے مختلف محاذوں پر خدمات انجام دینے والے اپنے جانبحق سرمچار غلام نبی بلوچ عرف بولانی کی تفصیلات تنظیم کے آفیشل چینل ہکل پر جاری کردی ہیں۔
بی ایل اے کے مطابق غلام نبی بلوچ عرف بولانی ولد حاجی نور احمد ساتکزئی، کوئٹہ کے علاقے ڈغاری کے رہائشی تھے۔
تنظیم کے مطابق انہوں نے 2024 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور بنیادی تربیتی کورسز مکمل کرنے کے بعد بولان کے جنگی محاذ پر متحرک ہوگئے، جہاں انہوں نے مختلف معرکوں میں حصہ لیا اور تنظیم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داریاں انجام دیں۔
تنظیمی بیان کے مطابق غلام نبی بلوچ میں جنگی میدان میں مؤثر لڑائی کی صلاحیت اور سخت حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ موجود تھا، جس کا انہوں نے اپنی تنظیمی خدمات کے دوران مختلف محاذوں پر مظاہرہ کیا۔
“بولان میں خدمات انجام دینے کے بعد وہ مستونگ اور پھر کوئٹہ کے محاذ پر متحرک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی فوجی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کیں”
بی ایل اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مختلف محاذوں پر بہادری، جنگی صلاحیت اور انتظامی قابلیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد غلام نبی بلوچ کو گشتی کمانڈ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں، جنہیں انہوں نے آخری دنوں تک محنت اور لگن کے ساتھ نبھایا۔
بیان کے مطابق 25 ستمبر 2026 کو کوئٹہ کے علاقے ڈغاری میں ایک منظم کارروائی کے دوران غلام نبی بلوچ نے اپنی ٹیم کی قیادت کی اور فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
تنظیم نے ان کی شہادت کو بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کے لیے قربانی قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔



















































