نوشکی میں مسلح افراد کی شہر میں داخل ہونے، فائرنگ اور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شہر میں واقع ایک نجی بینک کے سامنے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بینک کا سکیورٹی کیمرہ ناکارہ ہوگیا۔
واقعے کے دوران کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بعد ازاں بازار میں طارق چوک پہنچے، جہاں دو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ ضبط کیا گیا۔
واقعے کے بعد بازار مکمل بند ہوگئی جبکہ بعازاں فورسز کی بھاری نفری کو بازار میں دیکھا گیا۔ تاہم واقعہ کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔













































