نصیر آباد میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی 

207

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن پولیس تھانے کے حدود حاجی محمد کھوسہ کے مقام پر قابض فورسز کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا اس دھماکے کے نتیجے میں قابض دشمن کا متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے کہا اس حملے کی زمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔