بلوچستان کے دو اضلاع خاران اور پنجگور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خاران میں گزشتہ روز اغواء کیے جانے والے نوجوان یاسر ولد فیض اللہ کی لاش ملی، جبکہ پنجگور میں برآمد ہونے والی مسخ شدہ نعش کی شناخت نجام ولد عبدالرحیم ساکن وشبود کے نام سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خاران شہر کے رہائشی یاسر ولد فیض اللہ، جو ڈی آئی جی پولیس خاران کے کوک مین تھے، کو جمعہ کی شام باب خاران کے مقام سے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ آج ان کی لاش برآمد ہوئی۔
واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے جعفر اسکیم نزد گریڈ اسٹیشن کے قریب سے برآمد ہونے والی مسخ شدہ لاش کی شناخت نجام ولد عبدالرحیم ساکن وشبود کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعش کو شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا تھا۔













































