زہری: فورسز پر دھماکہ اور مسلح حملہ، طویل جھڑپیں جاری

272
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں آج صبح سے پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے مابیں جھڑپیں جاری ہیں، بم دھماکے اور مسلح حملوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات

زہری کے علاقے سوہندہ میں آج صبح پاکستانی فوج کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب اہلکار پیدل پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔ دھماکے میں پانچ اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

بعدازاں فورسز کی بھاری تعداد نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر علاقے میں پیش قدمی کی جس پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بجے سے جھڑپوں کا آغاز ہوا جو رات گئے تک جاری ہے۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فورسز اہلکاروں کی لاشیں اور موٹر سائیکل و گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر دیکھی گئی ہے۔

علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔