بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع چاغی سے جبری گمشدگی اور بازیابی کے دو الگ الگ واقعات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، مل کالونی سے 26 سالہ نوجوان رزاق بلوچ کو 27 اپریل 2026 کی شب تقریباً 12 بجے فرنٹیئر کور (FC) اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
اہل خانہ کے مطابق رزاق بلوچ پیشے کے اعتبار سے گلوکار ہیں اور انہیں ان کے گھر کے قریب مرکزی سڑک سے اٹھایا گیا۔ واقعے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں، جس پر خاندان شدید تشویش کا شکار ہے۔
دوسری جانب، ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے تعلق رکھنے والے زبیر احمد، جو 9 دسمبر 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تھے، تقریباً چار ماہ بعد 18 اپریل 2026 کو بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
















































