مستونگ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

581

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ اور پنجگور میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے آلہ کار کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں ایک مخبر سمیت دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کولپور سے متصل مستونگ کے علاقے مَروْ میں قابض پاکستان فوج کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کی جانب جارہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکاروں میں سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں نے پنجگور میں جاوید چوک پر ایک غیر مقامی شخص ساجد حسین ولد صابر حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص بھیس بدل کر قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر مخبری کررہا تھا۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 3 اپریل بروز بدھ مستونگ شہر میں میجر چوک کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔