نیدرلینڈز احتجاج :ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرک گرفتار

195

سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ڈچ پولیس نے دی ہیگ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دؤران سڑک بند کرکے احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

21 سالہ نوجوان ہفتے کے روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فوسل فیول سبسڈی کے خلاف مارچ میں سینکڑوں مظاہرین میں شامل ہوا۔

ڈچ انتظامیہ کے مطابق مظاہرین نے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ کی A12 ہائی وے کو بلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا یے سڑک متعدد بار ماحولیاتی کارکنان کی جانب سے بند کردیا گیا تاکہ ڈچ حکومت پر فوسل فیول انڈسٹری سے منسلک کمپنیوں کے لیے ٹیکس رعایتوں کو ختم کرنے کا دباؤ ڈالا جاسکے-

پولیس نے اس سے قبل گریٹا اور اسکے ساتھیوں کو جائے مظاہرے پر جانے سے روکنے کی بھی کوشش تھی تاہم وہ اپنے ساتھیوں سمیت مظاہرے کے جگہ پر پہنچ کر دھرنے پر بیٹھ گئی-

اس دؤران A12 ہائی وے پر دھرنے کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی اور گریٹا کو گرفتار کرکے پولیس وین میں بٹھا دیا-