گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

224

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے بالاچ ولد عبدالروف سکنہ فقیر کالونی گوادر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔

یاد رہے کہ انہیں 6 جنوری 2024 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد بالاچ کے لواحقین نے 2 فروری جبری لاپتہ لالا رفیق کے لواحقین کے ساتھ مل کر شنکانی در کے مقام پر سی پیک روڈ بند کردیاتھا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے رواں سال کے فروری میں جہاں 8 جبری لاپتہ افراد بازیاب بھی ہوئے، وہیں مختلف علاقوں سے 7 افراد فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ پہلے سے جبری لاپتہ چار افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دنوں جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے-