پسنی: بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، 4 افراد جانبحق

133

پسنی سے کراچی جانے والی کوسٹر بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار چار افراد جان بحق ،جان بحق افراد میں خاتون،بچی اور دو مرد شامل ہیں۔

پسنی سے کراچی جانے والی کوسٹر بس نے کُنڈملیر کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا۔

حادثے میں ایک خاتون ،بچی اور دومرد موقع پر جان بحق ہوگئے۔ جان بحق افراد کا تعلق قریبی گوٹھ سے ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار افراد کو بچانے کی کوشش میں کوسٹر بس روڈ سے نکل گئی جس سے بس کے کلئینر بھی معمولی زخمی ہوگیا۔

زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔