قلعہ عبداللہ لیویز تھانے پر حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

211

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں لیویز پر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا-

گذشتہ شب قلعہ عبداللہ تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہوا تھا۔ جنہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں لیویز تھانے پر تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے حملہ کیا-

طالبان ترجمان کے مطابق انکے ساتھیوں کے اس حملے میں لیویز تھانے میں موجود ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مزید اس حوالے تفصیلات جاری نہیں کئے ہیں تاہم اس سے قبل بھی اس علاقے میں لیویز پر حملوں اور اہلکاروں کی ۂلاکت کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے-

گذشتہ سال ستمبر میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالباری ہلاک ہوگیا تھا جس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی تھی-