قلات میں معدنیات لیجانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

417

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں گرانی کے مقام پر بلوچ قومی معدنیات کو لیجانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، سرمچاوروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کے تمام ٹائر ناکارہ کردیئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جبکہ گاڑی ڈرائیوروں و مالکان کو ایک بار پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل سے دور رہیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔