تمپ اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

291

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب تمپ گریڈ اسٹیشن میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے یکم جنوری 2024 کو ایک اور حملے میں زامران کے علاقے دشتک میں قابض فوج کے فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔