‘انصاف کیلئے متحد آواز’ – بی وائے سی کا سوشل میڈیا مہم کا اعلان

1150

‘ انصاف کے لیے آوازوں کو متحد کرنا” بلوچ یکجہتی کمیٹی کا سوشل میڈیا مہم #IStandWithBalochMarch کا اعلان۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم پوری دنیا کے باضمیر لوگوں اور خاص طور پر پاکستانی عوام سے بلوچ مارچ کے ساتھ یکجہتی کی اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پرامن ذرائع سے نسل کشی کیخلاف مزاحمت کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ ہوگیا ہے۔ بلوچ مارچ اور اس کے شرکاء کے خلاف غلط معلومات پر مشتمل ایک منظم اور انٹرنیٹ سنسر شپ مہم شروع کی گئی ہے۔

“اس نازک صورتحال میں ہماری فوری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم غلط معلومات کا مقابلہ کریں، نقصان دہ بیانیہ کو تبدیل کریں، اور بلوچ نسل کشی کو روکیں، بشمول ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کو روکیں۔

مزید کہا کہ ہم اپنے دوستوں، ساتھیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور علمبرداروں تک سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیو کلپس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرکے مدد کے حصول کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ #IstandWithBalochMarch کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرے۔