ریاستی مخبر یاسین ابراہیم کو اعتراف جرم کے بعد ہلاک کردیا ۔ بی ایل ایف

529

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ریاستی مخبر یاسین ولد ابراہیم کو 26 اکتوبر کو آواران کے علاقے بزداد سے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ریاستی مخبر نے سرمچاروں کی نقل و حرکت، عوام کو بلیک میل کرکے فوج کے ہاتھوں اغواء کرنے سمیت دیگر سماجی برائیوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ مذکورہ ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ مختلف آپریشنوں میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے سمیت عوام کو دھمکیاں دیتا کہ سرمچاروں اور انکی نقل و حرکت کے بارے میں مجھے معلومات دیں بصورت دیگر انھیں فوج کے ہاتھوں اغوا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ایجنٹ آواران اور کولواہ میں ڈکیتیوں اور منشیات کے کاروبار سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ وہ آواران، گیشکور،کولواہ، چمبرو،کینچی، میں تیزی سے متحرک تھا۔ اس نے اپنی تمام نیٹ ورک کی تفصیلات بتائیں۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ اعتراف جرم کے بعد ریاستی مخبر کو قومی عدالت نے موت کی سزا سنائی جس پر 31 اکتوبر اور 1 نومبر کی درمیانی رات عمل درآمد کر کے اسے نونڈہ شم میں ہلاک کر دیا گیا۔ اعترافی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ریاستی فوج، انکے سہولت کار اور مقامی ایجنٹ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔