تربت: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 1 زخمی

171

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈنک میں قومی پمپ کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شبیر احمد بزنجو نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔ مقتول کا تعلق دشت ڈڈھے سے ہے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے بہار خان ولد قاسم زخمی ہوگئے۔

میت اور زخمی کو ضروری کارروائی اور علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ علاقے سے پاکستانی فورسز کا قافلہ گذر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہے۔