بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثے میں پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

125
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں بچوں کی جھگڑے کے دوران بڑوں کی مداخلت کے بعد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ افراد چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔

ادھر لہڑی کے گاوں میر پور میں پرانی دشمنی کی بنا پر کریم بخش ڈومکی کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے کریم بخش ڈومکی موقع پر ہلاک ہوگے، جبکہ فائرنگ سے ان کی زوجہ شدید زخمی ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے مقتول اور زخمی ہونے والی خاتون کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا، جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ادھر منگچر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں سلیم اللہ لانگو، عبدالباسط کلوئی رند ہلاک جبکہ فضل الرحمن رند اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں فلک شیر ولد ظفر اقبال سکنہ منگچر ہلاک ہوئے ہیں۔