کوئٹہ: پی ایم ڈی سی پروجیکٹ منیجر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

618

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی حملے میں پی ایم ڈی سی کے پروجیکٹ منیجر شبر مرزا کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے ڈغاری کے قریب سورینج کے مقام پر پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر شبر مرزا کو ریموٹ کنٹرولڈ بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں شبر مرزا موقع پر ہلاک اور انکا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی سی گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث رہی ہے جبکہ اس لوٹ مار میں اس ادارے کو قابض پاکستانی فوج کی کمک حاصل ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی واضح کرچکی ہے کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں 26 ستمبر 2023 کو گوادر کے علاقے پسنی میں وارڈ نمبر 2 کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ کردیا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔