کیچ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

594

ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں جمعرات کی شب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فورسز کیمپ پر حملہ کیا ہے ، اس دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے ۔ جبکہ فورسز کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد فورسز کی مذید نفری کیمپ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات تک نقصانات کی تعین نہیں ہوسکا ہے۔

دریں اثنا تربت میں بھی فورسز کیمپ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پر دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم حکام کی جانب سے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی موقف پیش نہیں کی گئی ۔

دھماکہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے مختلف مقامات کی ناکہ بندی کرکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔