مبارک قاضی کے کینڈل واک زبردستی منسوخ کرنا غیر جمہوری عمل ہے – مشکے سول سوسائٹی

188

مشکے سول سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 ستمبر 2023 کو مشکے کے باشعور نوجوانوں کی طرف سے شاعر آشوب مبارک قاضی کیلئے کینڈل واک کی کال دی گئی تھی جس کو زور بازو ختم کروایا گیا، اور اس واک میں موجود لوگوں کو جان و مال کی دھمکیاں دی گئیں، ہم اس طرح کی آمرانہ عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ قومی شاعر بابا قاضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ جدید و مابعد جدید ادب میں سماج کو ہمشہ لکھ دی اور تاریخ میں خوبصورتی لائی جو چند لفظوں کا محتاج نہیں۔

بیان میں کہا ہے کہ اس ادبی پیغمبر کو ہر بلوچ نے سراہا اور اس حوالے سے مختلف جگہوں میں کینڈل واک منعقد ہوئے تھے لیکن مشکے جیسے پسماندہ علاقے جو آئینی و جمہوری حق سے محروم کردیا گیا ہے وہاں کے باسیوں کو ایک کینڈل واک کرنے سے روکا گیا۔

مزید کہاکہ اس کے علاؤہ، ہم یاد دلاتا چلیں کہ آواران کے پورے تحصیلوں میں ادبی و کتابی ثقافت پر پابندی عائد ہے، وہاں کے تعلیم یافتہ جوانوں کو بات کرنے تک کی جازت نہیں۔وہاں لوگوں کو مختلف طریقے سے خاموش کرانے کی سازشیں رچائی جاتی ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ اس طرح ادبی و کتب میلوں اور احتجاجی مظاہروں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ، جس کی ایک مثال موجودہ کینڈل واک کو جبراً روکنے کا ہے جس کی مثال کسی بھی جمہوری معاشرے میں نہیں ملتی۔ آخر میں ہم ضلع کے خاموش انتظامیہ والوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ اپنے اندھے پن سے باز آئیں، ہمارے پاس ہمارے آئینی راستے ہیں جن سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا۔