قلات: فورسز قافلے پر بم حملہ

625

بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز قافلے کو ولات کے علاقے مہلبی ہوٹل کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔