سندھ: ریل حادثے کا شکار، 20 سے زائد افراد جانبحق

348

نواب شاہ، ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 22 افراد جاں بحق، 50 افراد زخمی ہوگئے-

کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی ٹرین میں 1100 سے زائد مسافر سوار تھے ٹرین سندھ کے شہر نواب شاہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی صورت میں کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئیں ریلوے کا عملہ اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، 15 لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف ٹرین روہڑی اورکوٹری اسٹیشن سے روانہ کر دی ہے، ریلوے ٹریک کو جلد سے جلد بحال کرنے کیلئے کام کریں گے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے تاحال ٹرینوں کی روانگی معمول کے مطابق ہے، تاہم ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ٹرین کی اکنامی کلاس میں 1 ہزار مسافروں اور اے سی کلاس میں 130 افراد نے بکنگ کروائی تھی۔