بلوچستان: فائرنگ اور حادثات میں دو افراد ہلاک، 13 زخمی

152
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ اور روڈ حادثات میں تیرہ افراد زخمی جبکہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واقعات جب چوکی، مستونگ اور خضدار کے مقام پر پیش آئے ہیں۔ صنعتی شہر حب چوکی میں ساکران 2 نمبر نالے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خضدار کی تحصیل باغبانہ میں شاہراہ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی اور ہلاک شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر کوئٹہ کراچی شاہراہ لکپاس کے قریب پک اپ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا۔