محکمہ فشریز کے افسران اسامیوں کی خرید و فروخت میں لگے ہوئے ہیں۔ آدم قادر بخش

115

محکمہ فشریز کے تقریبا 442 پوسٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے غریب اور قابل نوجوانوں کی حق تلفی کسی صورت منظور نہیں۔

ان خیالات کا اظہار آدم قادربخش ماہی گیر سیکرٹری نیشنل پارٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فشریز کے سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ان دنوں ڈائریکٹر حمید سارنگزئی، حمزہ لانگو اور ڈائریکٹر ظہور شاہ اپنے سینئر افسران اور عوامی نمائندوں کی خوشنودی پر فشریز کی تمام نوکریوں کی فروخت میں لگے ہیں جن کے ٹیسٹ انٹرویو 2022ءمیں ہوئے اور عدالت نے انکی تقرری کو روکا تھا، ان انٹرویو کی غیرشفافیت کےخلاف محکمہ کے اندر سے ملازمین کے اعتراضات اب بھی موجود ہیں مگر سیاسی سرپرستی اور سرکاری رشوت کے خاطر ان نوکریوں کی زبردستی سے بندر بانٹ کو آخری مراحل میں پہنچا دیا گیا ہے نیشنل پارٹی اس غیر قانونی عمل کی شدید مخالفت کرتی ہے اور اس کیخلاف موثر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچے گا۔