پروم کے بام اسکول کی تصویر وائرل

465

ضلع پنجگور سے 60 کلومیٹر دور تحصیل پروم میں واقع ایک اسکول کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہے۔ جہاں طالبات روایتی بلوچی کشیدہ کاری سے سلے ہوئے یونیفارم پہنے ہوئے ہیں۔

جبکہ اس تصویر میں اس چیز کو بھی سراہا جارہا ہے کہ اسکول میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے۔

پروم کے علاقے دز کے اس بام اسکول میں علاقے کی لڑکیوں کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے جبکہ انکے والدین اس بات پر خوش ہیں کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں میں شریک کیا جاتا ہے۔

علاقے کے نوجوانوں نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ بام جیسے اداروں کو توجہ کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں ناخواندگی کی شرح کم ہو اور لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ پڑھائی کی طرف متوجہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں تعلیم کے ساتھ زبان اور ثقافت کو اہمیت دی جارہی ہے جو ایک مثبت عمل ہے۔

بعض صارفین نے بچیوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئیے تبدیلی لانے والوں کی اس ٹیم کا ساتھ دیں کیونکہ وہ رکاوٹوں کو توڑتے ہیں اور تعلیم کے ذریعے زندگی بدلتے ہیں۔