ڈیرہ مراد جمالی: خاتون نے خودکشی کرلی

101

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع میں خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کا واقعہ پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربیع میں پیش آیا جبکہ خودکشی کرنے والی خاتون کی مسمات ( س) دیرکھانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہر کھا کر اپنی جان لی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردی ہے۔