بولان: دشمن کے دو آلہ کاروں کو سزائے موت دے دی گئی – بی ایل اے

780

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان میں زیر حراست قابض پاکستانی فوج کے دو آلہ کاروں کے سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ دونوں آلہ کار اپریل 2023 میں فوجی آپریشن میں براہ راست ملوث تھے، جس میں بی ایل اے کے دو سرمچار شہید ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک ماہ قبل پاکستانی فوج کے دو آلہ کاروں جان محمد ولد صمد محمد شہی سکنہ لیس ڈغاری اور غلام حسین ولد حمزہ محمد شہی سکنہ لیس ڈغاری کو حراست میں لیاتھا، دوران تفتیش دونوں افراد نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے دشمن فوج کیلئے بطور آلہ کار و مخبر کام کرتے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایجنٹوں نے اقرار کیا کہ 7 اپریل 2023 کو بولان کے علاقے سارو اور مچھ سے متصل علاقوں میں کیے جانے والے آپریشن میں قابض فوج کی معاونت میں وہ براہ راست ملوث تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ بلوچ سرمچاروں کے راستوں کی نشاندہی سمیت مذکورہ آپریشن میں دشمن فوج کی رہنمائی میں وہ شامل تھے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ دشمن کی مذکورہ پیش قدمی کے دوسرے روز دو بدو لڑائی میں بی ایل اے کے دو جانباز ساتھی غنی خان مری بلوچ عرف حسن روکی اور ولید عرف کمانڈو بہار نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کہاکہ آلہ کاروں جان محمد اور غلام حسین نے اعتراف کیا کہ اس سے قبل بھی دشمن فوج کو بذریعہ فون علاقے کی صورتحال سے وہ آگاہ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ دونوں افراد کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے گذشتہ دنوں سزائے موت سنائی، جس پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا۔

بیان کے آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہم واضح کرتے ہیں قابض فوج کے آلہ کاروں اور شراکت داروں کو اسی طرح ان کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائیگا۔