قلات: زمین کے تنازعہ پر دو گرہوں میں تصادم ،خواتین سمیت 12 افراد زخمی

196

قلات میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی قبیلے کے دوگرہوں میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے ۔

لیویز حکام کے مطابق قلات کے علاقے کپوتو سیخامون میں زمین کے تنازعے پرعمرانی قبیلہ کے دو شاخوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈنڈوں اور چاقوہوں کا دونوں طرف سے آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے

زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی شدید 8زخمیوں امام دین، عبدالستار احمد، رضاء، منظور احمد، محمد صالح، محمدکریم، محمد جان اور نادر علی ، کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔

طبی امداد کے بعد تمام شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزید تفتیش قلات لیویز کررہی ہے۔