تمپ: فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

236

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تمپ میں دشمن پاکستانی فوج کی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں 25 جون کی رات ساڑھے گیارہ بجے تمپ کے علاقے پل آباد کسانو میں قائم پاکستانی فوج کی کیمپ پر دو اطراف سے راکٹوں، اے ون گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن فورسز کو بھاری جانی ومالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔