بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز

652

بلوچستان میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل مکمل ہوگیا، بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی کوئٹہ کی آبادی 28 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہوگئی۔

یہ بات بلوچستان کے کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم مارچ سے بلوچستان میں شروع ہونے والی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے ،ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی دو کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، کوئٹہ میں 28 لاکھ 22 ہزار سے زائد نفوس کو گنا جاچکا ہے۔

کوئٹہ میں مدارس ، ہاسٹلز ، تھانوں اور سرکاری عمارتوں کی جانے والی مردم شماری کا ڈیٹا فیڈ کیا جا رہا ہے کوئٹہ کی آبادی میں مزید3 لاکھ نفوس کے اضافے کا امکان ہے۔ ڈیٹا کو فیڈ کرنے کا تمام عمل 15 روز میں مکمل ہوجائے گا۔

نور احمد پرکانی نے بتایا کہ کوئٹہ کے بعد خضدار،کیچ اور پشین کے اضلاع کی آبادی زیادہ ہوئی ہے۔

کمشنر مردم شماری نے بتایا کہ یکم جون تک مردم شماری کے نتائج وفاقی حکومت کو پیش کردئیے جائیں گے،مردم شماری کے نتائج تسلیم کئے جانے کے بعد نئی حلقہ بندی شروع کی جائے گی۔