چمن بم دھماکے میں چرواہا جانبحق

121

بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق گذشتہ شب چمن کے علا قے سپینہ تیڑہ میں چرواہے کو دستی بم ملا جس سے کھیلتے ہوئے زور دار دھماکے کے نتیجے میں چرواہا موقع پر جانبحق ہوگیا۔

لیویز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے شواہد اکھٹے کر لئے۔

کچھ روز قبل ہی چمن رحمان کہول روڈ پر گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے جانبحق ہوگئے تھے-

چمن دھماکے میں جانبحق چرواہے کے لاش کو لیویز نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ہے۔