لبنان سے راکٹ حملے، اسرائیل کی جوابی کاروائی

254

اسرائیلی ڈیفنس فورسز( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے راکٹ حملوں کے جواب میں لبنان اور فلسطین کے مختلف علاقوں میں بمباریکی گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جوابی حملوں کے بعد لبنان اور غزہ کی پٹی میں زور دار دھماکوں کیآوازیں سنی گئی ہیں، یہ حملے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد ہوئے ہیں جن کا الزام اسرائیل نے فلسطینی گروپحماس پر عائد کیا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ اسے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ یہ میزائل لبنان سے کس نے داغے تھے۔تاہم اسرائیل کا الزام ہے کہحماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیلی شہر پر راکٹ داغے جانے کے وقت لبنان میں موجود تھے

دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس رہنماء کا کہنا تھا فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سامنے ہتھیار باندھ کر نہیںبیٹھیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد کے واقعہ  کے بعد سے دنوں ممالک میں  کشیدگی ایکبار پھر شدت اختیار کرگیا ہے

تاہم اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں جنوبی لبنان میں حماس کے دہشت گرد انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔