سبی: بم دھماکے میں دو افراد زخمی

351

سبی میں سڑک کنارے نصب بم کے زد میں آنے والا گاڑی تباہ، دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے ناڑی گاج روڈ پر نا معلوم افراد کی جانب سے نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد محمد حسن اور مجید زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا-

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی سبی انتظامیہ کر رہی ہے-