تربت: پاکستانی فوج پر حملہ

587

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے جبکہ مزید فورسز بڑی تعداد میں جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج یہ فورسز پر تیسرا حملہ ہے اس سے قبل پنجگور اور زامران میں بھی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔