بولان: فوجی آپریشن جاری، موبائل نیٹورک بند

798

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کیجانب سے آپریشن جاری ہے، مختلف علاقوں میں موبائل نیٹورکس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ٹی بی پی کو علاقائی ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے مچھ سے متصل پہاڑی علاقوں میں آج صبح سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مچھ کے مختلف مقامات پر موبائل نیٹورکس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق بزگر اور انجیر کی علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔

عسکری حکام نے تاحال اس حوالےسے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ علاقہ محصور ہونے اور موبائل نیٹورکس کی بندش سے بروقت خبروں تک رسائی بھی ممکن نہیں۔