یونان: اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں دو پاکستانی دہشتگرد گرفتار

417

یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کاروائی میں پاکستانی دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا ہے-

ایتھنز پولیس نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد نیٹورک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے-

پولیس کے مطابق کاروائی میں یونان سرزمین پر اسرائیلی شہریوں کی قتل کے منصوبہ بنانے والے نیٹورک کے دو ارکان کو گرفتار کرکے دہشت گرد نیٹورک کو ختم کردیا ہے-

میڈیا کو دیے گئے بیان میں پولیس افسر کا کہنا تھا دہشت گرد نیٹ ورک نے “حملے کا ہدف پہلے ہی منتخب کر لیا تھا” اور منصوبہ بنا رہا تھا کہ اسے کیسے انجام دیا جائے۔ تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا-

پولیس کے مطابق اسرائیلی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کی عمریں 27 سے 29 سال ہیں جو ایرانی نژاد پاکستان شہری ہیں جبکہ دہشت گردوں کو بیرون ملک سے ہدایات موصول ہوئی تھیں۔