سبی: فورسز پر بم حملہ

427

بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے ڈھاڈر رند علی بازار کے مقام پر دھماکہ ہوا ہے۔ لیویز کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا اور وہ زور دھماکے سے اس وقت پھٹا جب لیویز کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی۔

لیویز کے مطابق دھماکے کے باعث ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان کا سامنا رہا ہے۔