تربت: کتب کی عدم فراہمی پر طلباء سراپا احتجاج

195

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بوائز اسکول کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت جوسک میں گورنمنٹ بوائز اسکول میں کتابوں کی عدم دستیابی اور اساتذہ کی کمی کے خلاف اسکول کے طلباء نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی طلباء نے کہا کہ اسکول عرصہ دارز سے اساتذہ کی کمی کا شکار ہے جبکہ کتب کی فراہمی اس سال نہیں کیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے۔

انہوں نے حکومت بلوچستان سے کتب کی فراہمی اور اساتذہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی سہولیات کو پوری کرکے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

دریں اثنا بلوچستان کے علاقے سوراب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں کو دئیے گئے کتابیں کم پڑ گیے، بہت سے سکول اب بھی کتب کے منتظر ہیں۔

وطن ٹیچر ایسوسی ایشن سوراب کے صدر ماسٹر محمد طاہر ملازئی نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سکولوں کو دئیے گئے کتابیں بہت کم تعداد میں مل رہے ہیں جسکو بچوں میں بانٹنے کیلئے مشکلات ہورہی ہیں ایک تو کتابیں سکولوں کو کم تعداد میں فراہم کئے جارہے ہیں دوسری کچھ ایسے کتابیں ہیں جو کہ شروع ہی سے سال کے آخر تک سکولوں کو نہیں ملتے ہیں حالانکہ کتابوں کے مد میں بلوچستان حکومت کی جانب سے سکولوں کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے جاتے ہیں ۔

“لیکن گزشتہ کئی سال سے سوراب کے سکولوں کو ایسے تعداد میں کتابیں فراہم کرتے ہیں جو کہ نہ ہونے کے برابر ہیں آج بیس مارچ ہیں لیکن اب تک سکولوں کو بہت کمکتابیں فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسر کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی لہذا ہم ڈپٹی کمشنر سوراب سمیت اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے سکولوں کو انکے تعداد کے مطابق کتابیں فراہم کئے جائیں تاکہ ہمارے بچوں کی تعلیم بہتر انداز میں شروع ہوسکے نہیں تو پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بچوں کے سلیبس مکمل نہیں ہوپائے گی جسکا ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سوراب سمیت اعلیٰ حکام بھی ہونگے۔