بلوچستان میں چاند نظر نہیں آیا

241

زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

بلوچستان سمیت پاکستان میں بھی چاند نظر نہیں آیا، 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں چاند نظر آنے کا امکان ختم ہو گیا۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 7 بج کر 32 منٹ تک چاند دکھنے کا امکان تھا۔

محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوئی۔ بتایا گیا کہ 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ بدھ کے روز غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ پر ہو گا، جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔ یوں غروب آفتاب کے بعد 51 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان موجود تھا۔