لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے

220

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4. 3 گہرائی 41 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔