زاہدان و خاش میں عوام کا احتجاج، فورسز کی فائرنگ

197

مغربی بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان اور خاش میں آج جمعہ کے روز عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر ایرانی فورسز اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

تفصیلات کے مطابق زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد زاہدان کے مشہور مکی مسجد کے اطراف سے ایرانی فورسز کے خلاف عوام جمع ہو کر سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

وہاں خاش سے آمد اطلاعات کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شاہراہوں پر مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے جھوٹے الزامات پر گرفتار بلوچ سیاسی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مولوی عبدالغفار نقشبندی اور مولانا گورگیج سمیت مولوی فضل الرحمن کوھی کی رہا کا مطالبہ کرتے ہوئے تیس ستمبر کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوٹس نے زاہدان مکی مسجد کے اطراف میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کی طرف فائرنگ کی خبر اور وڈیو شئیر کیے ہیں۔ تاہم اس فائرنگ کی نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔