تربت میں فورسز کو دستی بم سے نشانہ بنایا ۔ بی ایل ایف

287

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فورسز کو دستی بم سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب آٹھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے شہر تربت میں ایئرپورٹ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ ہینڈ گرنیڈ چوکی پر گرااور چوکی میں موجود اہلکار کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان پر دشمن کے قبضے کے خاتمے تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔