پاکستان: کرپشن میں اضافہ

254

پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں بھارت کا نمبر 40واں جبکہ پاکستان کا نمبر140واں ہے۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے مزید تنزلی کے بعد کرپشن والے 180ممالک میں پاکستان کا نمبر 140واں نمبر ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پی آئی انڈیکس میں پاکستان 28 سے 27 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

حالیہ عرصے میں پاکستان میں سب سے زیادہ شفافیت 2018 میں ریکارڈ کی گئی جب پاکستان کا اسکور 33 تھا۔ اس کے بعد کے برسوں سے پاکستان کے اسکور میں مسلسل کمی آئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انڈیکس میں رینک سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کرپشن کی صورت حال کیا ہے۔ اس وقت پہلے نمبر پر ڈنمارک ہے یعنی وہاں سب سے کم کرپشن ہے۔ بھارت کا نمبر 40واں ہے جبکہ پاکستان 140 ویں نمبر پر ہے، یعنی بھارت سے کہیں زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے 147ویں نمبر پر ہونے کی بنا پر وہاں پاکستان سمیت کئی ممالک سے زیادہ کرپشن ہے۔