لسبیلہ: روڈ حادثہ چالیس افراد جانبحق

791

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں آج پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں ابتک چالیس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں

روڈ حاددثہ لسبیلہ کے علاقے چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر اس وقت پیش آیا جب مسافر برادر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔

بلوچستان میں اس طرح کے جان لیوا روڈ حادثات عام ہیں۔ سٹرکوں کی ناقص تعمیر اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ خراب حالت والی گاڑیوں جیسے عوامل ایسے حادثات میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

بلوچستان میں سالانہ ہزاروں افراد اس طرح کے روڈ حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔گذشتہ سال قلعہ سیف اللہ میں ایک تیز رفتار بس اسی طرح کھائی میں گرنے سے کم از کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دو سال قبل اسی علاقے میں کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بردار کوچ میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے تیس کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے۔