کروشیا کو شکست دیکر ارجنٹائن ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

185

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل  میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونلمیسی نے اسکور کیا۔

پہلے ہی ہاف میں میسی نے پنالٹی کک پر گول کیا پھر 68 ویں منٹ میں الواریز نے دوسرا گول مارکر کروشیا کو حوصلہ پست کردیادوسرے ہاف میں الواریز نے ایک اور گول کرکے 0-3 کی برتری دلادی۔

دوسری جانب میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔